مشکوٰۃ المصابیح - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4403
وعن علي رضي الله عنه أنه كان يقول الشطرنج هو ميسر الأعاجم .
شطرنج کی مذمت
اور حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے تھے۔ شطرنج عجمی لوگوں یعنی غیر مسلم قوموں کا جوا ہے۔

تشریح
مطلب یہ ہے کہ غیر مسلم قوموں کے لوگ شطرنج کے ذریعہ حقیقۃ جوا کھیلتے ہیں یا شطرنج کھیلنا صورۃ ان کے جوئے کی مشابہت رکھتا ہے اور ان کی ہر طرح کی مشابہت اختیار کرنا ممنوع ہے۔
Top