مشکوٰۃ المصابیح - لعان کا بیان - حدیث نمبر 3289
وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : أبغض الحلال إلى الله الطلاق . رواه أبو داود
طلاق کوئی اچھی چیز نہیں ہے
اور حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مباح چیزوں میں سے اللہ کے نزدیک مبغوض ترین چیز یعنی سب سے بری) چیز طلاق ہے (ابوداؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اگرچہ طلاق حلال ومباح ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک مبغوض و مکروہ ہے چناچہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو اگرچہ مباح ہیں مگر مکروہ ناپسندیہ سمجھی جاتی ہیں مثلا فرض نماز بلا عذر گھر میں پڑھنا اسی طرح غصب کی ہوئی زمین پر نماز پڑھنا اگرچہ مباح ہے کہ فرض ادا ہوتا ہے لیکن مکروہ ہے۔
Top