مشکوٰۃ المصابیح - نماز قصر سے متعلقہ احادیث - حدیث نمبر 1306
عَنْ اَنَسٍ ص اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلمصَلَّی الظُّھْرَ بِا لْمَدِ یْنَۃِ اَرْبَعًا وَّ صَلَّی الْعَصْرَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ رَکْعَتَیْنِ ( صحیح البخاری و صحیح مسلم)
رسول اللہ ﷺ کی قصر نماز
حضرت انس ؓ فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں ظہر کی نماز چار رکعت پڑھی اور ذی الحلیفہ میں عصر کی نماز دو رکعت پڑھی۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ کے سفر کا حال بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب حج کے لئے مکہ کے سفر کا ارادہ فرمایا تو مدینہ میں ظہر کی نماز چار رکعت پڑھی پھر جب مدینہ سے نکلے اور ذوالحلیفہ پہنچے۔ تو وہاں قصر فرمایا اور عصر کی نماز دو رکعت پڑھی ذوالحلیفہ ایک جگہ کا نام ہے جو مدینہ منورہ سے تین کوس کے فاصلے پر واقع ہے۔ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ اور حضرت امام شافعی کا بھی یہی مسلک ہے کہ جب مسافر شرعی اپنے شہر یا گاؤں کے مکانات سے باہر نکل جائے تو قصر نماز پڑھنے لگے۔
Top