مشکوٰۃ المصابیح - نماز قصر سے متعلقہ احادیث - حدیث نمبر 1319
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعْثَنِیْ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فِیْ حَاجَۃٍ فَجِئْتُ وَھُوَ یُصَلِّی عَلٰی رَاحِلَتِہٖ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَ یَجْعَلُ السُّجُوْدَ اَخْفَضَ مِنَ الرَّکُوْعِ۔ (رواہ ابوداؤد)
سواری پر نماز پڑھنا
اور حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے کسی کام سے (کہیں) بھیجا۔ جب میں واپس آیا تو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ اپنی سواری پر مشرق کی طرف منہ کئے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے اور سجدہ رکوع سے پست تر کرتے تھے۔ (ابوداؤد)

تشریح
حدیث کے آخری الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ آپ رکوع و سجدہ دونوں اشارہ سے کرتے تھے، چناچہ سجدے کے لئے تو زیادہ اور رکوع کے لئے کم جھکتے تھے۔
Top