مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1044
وَعَنْ عَبْدِاﷲِ ابْنِ اُمِّ مَکْتُوْمٍ قَالَ یَا رَسُوْلَ اﷲِ اِنَّ الْمَدِیْنَۃَ کَثِیْرَۃُ الْھَوَّامِ وَالسِّبَاعِ وَاَنَا ضَرِیْرُ الْبَصَرِ فَھَلْ تَجِدُلِی مِنْ رُخْصَۃٍ فَقَالَ ھَلْ تَسْمَعُ حَیَّ عَلٰی الصَّلٰوۃِ حَیَّ عَلَے الْفَلَاحِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَحَیَّ ھَلًا وَلَمْ یُرخِّصْ۔ (رواہ ابوداؤد و النسائی )
نابینا آدمی کو بھی جماعت نہ چھوڑنی چاہیے
اور حضرت عبداللہ ابن ام مکتوم ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول! مدینہ میں موذی جانور اور درندے بہت ہیں اور میں نابینا ہوں (اس عذر کی وجہ سے) کیا آپ مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں جماعت میں نہ آؤں اور اپنی نماز میں گھر ہی پڑھ لوں) رسول اللہ ﷺ نے (یہ سن) کر فرمایا کیا تم حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح سنتے ہو؟ میں نے عرض کیا جی ہاں! فرمایا جماعت میں آیا کرو اور انہیں جماعت چھوڑنے کی اجازت نہیں دی۔ (ابودارؤد، سنن نسائی)

تشریح
رسول اللہ ﷺ نے خاص طور پر حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح کا ذکر کیا کیونکہ ان الفاظ میں نماز کی طرف بلانا اور ترغیب ہے۔
Top