مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1054
وَعَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم سَوُّوْا صُفُوْفَکُمْ فَاِنَّ تَسْوِےَۃَ الصُّفُوْفِ مِنْ اِقَامَۃِ الصَّلٰوۃِ مُتَّفَقٌ عَلَےْہِ اِلَّا اَنَّ عِنْدَ مُسْلِمٍ مِنْ تَمَامِ الصَّلٰوۃِ۔
صف برابر رکھنا نماز کی تکمیل میں سے ہے
اور حضرت انس ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم اپنی صفوں کو برابر رکھا کرو کیونکہ صفوں کو برابر رکھنا نماز کی تکمیل میں ہے۔ (صحیح البخاری) مسلم کی روایت من اقامۃ الصلوۃ کی بجائے من تمام الصلوۃ کے الفاط ہیں)

تشریح
قرآن مجید میں فرمایا گیا ہے (اقیمو الصلوۃ یعنی) نماز تعدیل ارکان، سنن و آداب کی رعایت کے ساتھ پڑھو لہٰذا یہاں حدیث میں الفاظ اقامۃ الصلوۃ سے اسی آیت کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہے کہ صفوں کو برابر کرنا بھی اقیموا الصلاۃ کے حکم میں داخل ہے۔
Top