مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1121
دو مرتبہ نماز پڑھنے والے آدمی کا بیان
اگر کوئی آدمی ایک ہی نماز دو مرتبہ خواہ حقیتا یا صورۃ پڑھتا ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ آیا دونوں مرتبہ کی نمازیں ایک ہی قسم سے ادا ہوں گی یا ان کی حیثیت میں فرق ہوجائے گا؟ یا دونوں مرتبہ فرض ادا ہوں گے یا ایک مرتبہ فرض اور دوسری مرتبہ نفل؟ یہی باتیں بتانے کے لئے یہ باب قائم کیا گیا ہے اور انہیں مضامین پر مشتمل احادیث اس باب کے تحت نقل کی جائیں گی۔
Top