مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1181
عَنْ مَّسْرُوْقٍ رحمۃ اللہ علیہ قَالَ سَاَلْتُ عَآئِشَۃَ اَیُّ الْعَمَلِ کَانَ اَحَبَّ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَتِ الدَّآئِمُ قُلْتُ فَاَیَّ حِےْنٍ کَانَ ےَقُوْمُ مِنَ اللَّےْلِ قَالَتْ کَانَ ےَقُوْمُ اِذَا سَمِعَ الصَّارِخَ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
مداومت عمل
اور حضرت مسروق ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ سے ؓ سے دریافت کیا کہ سرور کونین ﷺ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کون سا عمل تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ مداومت عمل میں نے پھر (یہ) پوچھا کہ رات تہجد کی نماز پڑھنے کے لئے آپ ﷺ کس وقت کھڑے ہوتے تھے؟ فرمایا کہ آپ ﷺ اس وقت کھڑے ہوتے تھے جب مرغ کی آواز سنتے تھے۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم )

تشریح
مداومت عمل کا مطلب یہ ہے کہ وہ نیک اور با مقصد عمل جس کو کرنے والا ہمیشہ پابندی کے ساتھ کرتا رہے اور جیسا کہ بعض روایات میں مذکور ہے کہ اگرچہ وہ عمل قلیل ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارے اطراف میں تو عام طور پر مرغ رات کے بالکل آخر حصے یعنی صبح کے قریب بولتے ہیں مگر عرب میں عمومی طور پر آدھی رات کے بعد مرغ بولتے ہیں۔ چناچہ رسول اللہ ﷺ مرغ کے بولنے کی آواز سن کر اٹھتے تھے اور اس وقت تہجد کی نماز پڑھتے تھے۔
Top