مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 735
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ص قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم ےَغْدُوْا اِلَی الْمُصَلّٰی وَالْعَنَزَۃُ بَےْنَ ےَدَےْہِ تُحْمَلُ وَتُنْصَبُ بِالْمُصَلّٰی بَےْنَ ےَدَےْہِ فَےُصَلِّیْ اِلَےْھَا۔ (صحیح البخاری)
سترہ کے بارے میں آنحضور ﷺ کا معمول
حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار ﷺ صبح کے وقت عیدگاہ تشریف لے جاتے اور آپ ﷺ کے آگے آگے ایک نیزہ (بھی) لے جایا جاتا جو عیدگاہ میں آپ ﷺ کے آگے کھڑا کردیا جاتا تھا اور آپ ﷺ اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھ لیتے تھے۔ (صحیح البخاری )

تشریح
معمول یہ تھا کہ سترہ کرنے اور ڈھیلے وغیرہ توڑنے کے لئے اکثر اوقات خدام آپ ﷺ کے ہمراہ ایک نیزہ لے کر چلتے تھے چناچہ عید گاہ میں سامنے چونکہ کوئی دیوار وغیرہ نہیں تھی بلکہ میدان ہی میدان تھا اس لئے وہاں بھی آپ ﷺ کے ساتھ نیزہ جاتا تھا جسے آپ ﷺ اپنے سامنے کھڑا کردیتے تھے۔
Top