مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 927
وَعَنْ ثَوْبَانَص قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلٰوتِہِ اسْتَغْفَرَ ثَلٰثًا وَّقَالَ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ ےَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔ (صحیح مسلم)
فرض کے بعد رسول اللہ ﷺ کے بیٹھنے کی مقدار
اور حضرت ثوبان ؓ فرماتے ہیں کہ رحمت عالم ﷺ جو اپنی نماز سے فارغ ہو لیتے تو (پہلے) تین مرتبہ استغفار کرتے اور (پھر) یہ دعا پڑھتے اللھم انت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذا الجلال والاکرام۔ (صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جب آپ ﷺ سلام پھیر لیتے تھے تو پہلے تین مرتبہ استغفار کرتے یعنی استغفر اللہ تین مرتبہ کہتے اس کے بعد مذکورہ بالا دعا پڑھتے۔ بعض روایتوں میں مذکور ہے کہ آپ ﷺ استغفار کے لئے تین مرتبہ اس طرح کہتے تھے استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ۔
Top