مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 934
وَعَنْ اَبِی اَمَامَۃَ قَالَ قِیْلَ یَا رَسُوْلَ اﷲِ اَیُّ الدُّعَاءِ اَسْمَعُ جَوْفَ اللَّیْل الْاٰخِرِوَ دُبُرَ الصَّلَوَاتِ الْمَکْتُوْبَاتِ ۔ (رواہ الترمذی)
قبولیت دعا کا وقت
حضرت ابوامامہ ؓ فرماتے ہیں کہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ کسی وقت دعا بہت زیادہ قبول ہوتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا رات کے آخری حصے میں (یعنی سحر کے وقت) اور فرض نمازوں کے بعد۔ (جامع ترمذی )
Top