مسلم، غیرمسلم کا اور غیرمسلم، مسلم کا وارث نہیں ہوتا
حضرت عبداللہ بن عمرو کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا دو مختلف مذہب کے لوگوں کے درمیان وارثت قائم نہیں ہوتی (ابوداؤد ابن ماجہ) امام ترمذی نے اس روایت کو حضرت جابر سے نقل کیا ہے۔
تشریح
مطلب یہ ہے کہ نہ تو مسلمان غیر مسلمان کا وارث ہوسکتا ہے اور نہ غیر مسلمان، مسلمان کا وارث بن سکتا ہے۔