مشکوٰۃ المصابیح - کھانوں کے ابواب - حدیث نمبر 4107
وعن أبي أيوب قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أكل أو شرب قال : الحمد لله الذي أطعم وسقى وسوغه وجعل له مخرجا رواه أبو داود
کھانے کے بعد شکر وحمد
اور حضرت ابوایوب ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ جب کھاتے اور پیتے تو فرماتے ہر طرح کی تعریف اللہ کو سزاوار ہے جس نے کھلایا پلایا اور اس کھانے پینے کی چیز کو آسانی کے ساتھ حلق سے اتارا اور اس کے نکلنے کی راہ پیدا فرمائی۔ (ابوداؤد )
Top