مشکوٰۃ المصابیح - نرمی و مہربانی حیاء اور حسن خلق کا بیان - حدیث نمبر 4955
وعن جابر بن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال إذا حدث الرجل الحديث ثم التفت فهي أمانة . رواه الترمذي وأبو داود
کسی کا راز امانت کی طرح ہے
اور حضرت جابر بن عبداللہ ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا جب کوئی شخص کوئی ایسی بات کہے جس کا وہ اخفاء چاہتا ہوں اور پھر وہ چلا جائے تو اس کی وہ بات امانت ہے۔ (ترمذی، ابوداؤد) مطلب یہ ہے کہ اس کی وہ بات سننے والوں کے لئے ایک امانت کا حکم رکھتی ہے ان کو چاہیے کہ وہ اس امانت میں خیانت نہ کریں یعنی اس کو ظاہر نہ کریں۔
Top