مشکوٰۃ المصابیح - رونے اور ڈرنے کا بیان - حدیث نمبر 5218
وعن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال إن الله تبارك وتعالى قال لقد خلقت خلقا ألسنتهم أحلى من السكر وقلوبهم أمر من الصبر فبي حلفت لأتيحنهم فتنة تدع الحليم فيهم حيران فبي يغترون أم علي يجترؤون ؟ رواه الترمذي وقال هذا حديث غريب .
ریا کار دین داروں کے بارے میں وعید
حضرت ابن عمر ؓ نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے ایک ایسی مخلوق پیدا کی ہے جس کی زبان شکر سے زیادہ شیریں ہے اور جس کے دل ایلوے سے زیادہ تلخ ہیں، پس میں اپنی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں یقینا ان پر ایسی بلائیں نازل کروں گا جو بڑے سے ببڑے دانشور عقلمند شخص کو بھی حیران و عاجز بنادیں گے، تو کیا وہ لوگ مجھے دھوکہ دیتے ہیں، یا مجھ پر جرات ودلیری دکھاتے ہیں؟ ترمذی نے اس روایتوں کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔
Top