مشکوٰۃ المصابیح - رونے اور ڈرنے کا بیان - حدیث نمبر 5223
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن العبد إذا صلى في العلانية فأحسن وصلى في السر فأحسن قال الله تعالى هذا عبدي حقا . رواه ابن ماجه .
صدق واخلاص کی علامت
حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ بندہ جب کھلے طور پر سب کے سامنے نماز پڑھتا ہے اور خوبی کے ساتھ پڑھتا ہے (یعنی نماز کی تمام شرائط و واجبات سنن اور مستحبات کو ملحوظ رکھ کر پڑھتا ہے اور اسی طرح دیگر عبادات و طاعات بھی پورے آداب و شرائط کے ساتھ ادا کرتا ہے) اور جب پوشیدہ طور پر (یعنی تنہائی میں) پڑھتا ہے تو اس وقت بھی اسی خوبی کے ساتھ پڑھتا ہے جس خوبی کے ساتھ کہ سب کے سامنے پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا یہ بندہ صدق و راستی کا حامل ہے کہ اس کی طاعت و عبادت ریاء کاری سے پاک ہے۔ (ابن ماجہ)
Top