مشکوٰۃ المصابیح - لوگوں میں تغیر وتبدل کا بیان - حدیث نمبر 5248
وعن أبي جحيفة قال قالوا يا رسول الله قد شبت . قال شيبتني سورة هود وأخواتها . رواه الترمذي .
آخرت کے خوف نے آپ ﷺ کو جلد بوڑھا کردیا تھا
حضرت ابوجحیفہ ؓ کہتے ہیں کہ جب صحابہ نے یہ عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ! آپ تو بوڑھے ہوگئے یعنی بڑی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی آپ پر بڑھاپے کے اثرات ظاہر ہوگئے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا۔ سورت ہود اور اس جیسی سورتوں نے مجھ کو بوڑھا کردیا ہے۔ (ترمذی)

تشریح
یعنی سورت ہود اور ان جیسی سورتوں میں قیامت اور آخرت کے عذاب کا بہت زیادہ ذکر ہے۔ ان کے مضمون دیکھ دیکھ کر اپنی امت کی طرف سے یہ غم مجھے کھائے جا رہا ہے کہ نہ معلوم میری امت کے لوگوں کا کیا حشر ہوگا، یہی غم کھاتے کھاتے میرا یہ حال ہوگیا ہے۔
Top