مشکوٰۃ المصابیح - لوگوں میں تغیر وتبدل کا بیان - حدیث نمبر 5249
وعن ابن عباس قال قال أبو بكر يا رسول الله قد شبت . قال شيبتني ( هود ) و( المرسلات ) و( عم يتساءلون ) و( إذا الشمس كورت ) . رواه الترمذي . وذكر حديث أبي هريرة لا يلج النار في كتاب الجهاد .
آخرت کے خوف نے آپ ﷺ کو جلد بوڑھا کردیا تھا
حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ایک دن حضرت ابوبکر ؓ کہنے لگے یا رسول اللہ! ﷺ تو بہت جلد بوڑھے ہوگئے؟ حضور ﷺ نے فرمایا۔ ہاں سورت ہود، سورت واقعہ، سورت مرسلات، عم یتساء لون اور اذالشمس کورت اور ان جیسی دوسری سورتوں نے (کہ جن میں قیامت اور اس کے احوال کا ذکر ہے) مجھ کو بڑی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی بوڑھا کردیا ہے۔ (ترمذی) اور حضرت ابوہریرہ ؓ کی روایت لایلج النار الخ کتاب الجہاد میں نقل کی جا چکی ہے
Top