مشکوٰۃ المصابیح - حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6005
حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان
بعض ایسی روایتیں منقول ہیں جن میں شیخین یعنی حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کا ذکر ایک ساتھ ہوا ہے، اس لئے مؤلف مشکوٰۃ نے ان روایتوں پر مشتمل ایک الگ باب یہاں قائم کیا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ دونوں حضرات اپنی اس مشترکہ خصوصیت کی بناء پر اکثر مواقع پر ایک ساتھ ذکر کئے جاتے تھے کہ دونوں آنحضرت ﷺ کے خصوصی معاون و مددگار، بارگاہ رسالت میں وقت بےوقت حاضری اور تقرب کی سعادت رکھنے والے تمام دینی وملی معاملات و مسائل کے مشیر وامین اور آنحضرت ﷺ کے تمام اوقات و احوال کے مصاحب وہمنشین تھے۔
Top