مشکوٰۃ المصابیح - حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6011
وعن أنس قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا دخل المسجد لم يرفع أحد رأسه غير أبي بكر وعمر كانا يتبسمان إليه ويتبسم إليهما رواه الترمذي . وقال : هذا حديث غريب
ایک اور خصوصیت
اور حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ جب مسجد میں داخل ہوتے تو (پاس ادب سے سب کی نگاہیں نیچی ہوجاتی تھیں یا یہ کہ آپ کی ہیبت سے) کوئی اپنا سر اوپر نہیں اٹھا سکتا تھا سوائے ابوبکر وعمر کے (صرف یہی دو اصحاب تھے جو روئے مبارک کی طرف نظر اٹھانے کی تاب رکھتے تھے) یہ دونوں آپ ﷺ کو دیکھتے ہی مسکرانے لگتے تھے اور آنحضرت ﷺ ان دونوں کو دیکھ کر مسکرا ٹھتے تھے۔ اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔

تشریح
یہ محبت کی خاصیت اور باہم محبت رکھنے والوں کی عادت ہے کہ جب آپس میں ایک دوسرے پر نظر پڑتی ہے تو بےاختیار مسکرانے لگتے ہیں اور شاداں وفرحاں ہوجاتے ہیں۔
Top