مشکوٰۃ المصابیح - ان تینوں (یعنی خلفاء ثلاثہ) کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6032
عن أنس أن النبي صلى الله عليه و سلم صعد أحدا وأبو بكر وعمر وعثمان فرجف بهم فضربه برجله فقال : اثبت أحد فإنما عليك نبي وصديق وشهيدان . رواه البخاري
ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید
حضرت انس ؓ روایت کرتے ہیں کہ (ایک دن) نبی کریم ﷺ، حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت عثمان ؓ (مدینہ کے مشہور پہاڑ) احد پر چڑھے تو وہ (خوشی کے مارے) ہلنے لگا، آنحضرت ﷺ نے اپنا پیر اس پر مارا اور فرمایا ارے احد، تھم جا، تیرے اوپر ایک نبی ہے، ایک صدیق اور دو شہید ہیں (بخاری )
Top