مشکوٰۃ المصابیح - حضرت علی بن ابی طالب کے مناقب کا بیان - 6037
علی ابن ابی طالب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر ابن کنانہ۔ آپ کا نام حیدر بھی ہے، حیدر دراصل حضرت علی کے نانا اسد کا نام تھا، جب آپ پیدا ہوئے تو اس وقت آپ کی والدہ فاطمہ بنت اسد نے آپ کا نام اپنے باپ کے نام پر " حیدر " رکھا پھر بعد میں ابوطالب نے اپنی طرف سے بیٹے کا نام " علی " رکھا اور جیسا کہ ایک روایت میں آیا ہے حضرت علی فرمایا کرتے تھے : خود میرے نزدیک " ابوتراب " سے زیادہ پسندیدہ کوئی نام نہیں ہے۔
Top