مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کے گھر والوں کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6150
وعن ابن عباس قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم حاملا الحسن بن علي على عاتقه فقال رجل : نعم المركب ركبت يا غلام فقال النبي صلى الله عليه و سلم : ونعم الراكب هو . رواه الترمذي
اچھی سواری، اچھا سوار
اور حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ (ایک روز) رسول کریم ﷺ حسن بن علی ؓ کو اپنے کندھے پر بٹھائے ہوئے تھے کہ ایک شخص بولا اے (خوش نصیب) منے! کیسی اچھی سواری پر تم سوار ہوئے۔ نبی کریم ﷺ نے (یہ سن کر) فرمایا اور سوار بھی تو کتنا اچھا ہے۔ (ترمذی)

تشریح
آنحضرت ﷺ کے ارشاد کا مطلب یہ تھا کہ سواری تو اچھی ہے ہی لیکن خود سوار بھی بہت اچھا ہے پس ان الفاظ سے حضرت حسن ؓ کی کمال توصیف و منقبت اور نہایت فضیلت کا اظہار ہوتا ہے۔
Top