مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6173
حضرت زینب بنت حجش ؓ
حضرت زینب بنت جحش ؓ ان کی والدہ امیمہ عبد المطلب کی بیٹی اور آنحضرت ﷺ کی پھوپھی تھیں یہ پہلے حضرت زید بن حارثہ ؓ کے نکاح میں تھیں جو آنحضرت ﷺ کے آزاد کردہ غلام تھے، زید کے طلاق دینے کے بعد آنحضرت ﷺ نے ان سے نکاح کیا ان کا اصل نام برہ تھا جس کو بدل کر آنحضرت ﷺ نے زینب نام رکھا تھا ان کا انتقال ٥٢ سال یا ایک روایت کے مطابق ٥٧ سال کی عمر میں مدینہ میں ہوا ان کے بارے میں حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا کہنا تھا میں نے کوئی عورت نہیں دیکھی جو دین میں زینب ؓ سے بہتر اور اللہ کا خوف ان سے زیادہ رکھنے والی ہو ان سے زیادہ سچ بولنے والی ہو، ناطے داروں سے ان سے زیادہ حسن سلوک کرنے والی ہو، اللہ کی راہ میں اور اللہ کی رضا وخو شنودی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال اور اپنا نفس ان سے زیادہ لگانے والی ہو۔
Top