مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6177
حضرت میمونہ ؓ
حضرت میمونہ ؓ ان کا اصل نام بھی ہرہ تھا جس کو آنحضرت ﷺ نے بدل دیا اور میمونہ نام رکھا یہ پہلے مسعود بن عمرو ثقفی کے نکاح میں تھیں، کچھ دونوں بعد مسعود بن عمرو نے ان کو چھوڑ دیا تو پھر ابودرہم کے مرنے کے بعد آنحضرت ﷺ نے ان سے مکہ سے دس کوس کے فاصلہ پر مقام سرف میں نکاح کیا جب کہ آپ عمرۃ القضا کے سفر میں تھے اور اتفاق کی بات ہے کہ ٦١ ھ یا ایک روایت کے مطابق ٥١ ھ میں ان کا انتقال بھی اس مقام سرف میں ہوا ام المؤمنین حضرت میمونہ ؓ آنحضرت ﷺ کی آخری زوجہ مطہرہ ہیں ان کی ایک بہن تو ام الفضل ہیں جو حضرت عباس ؓ کی بیوی اور حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کی والدہ ہیں ایک اور بہن حضرت اسماء بن عمیس ہیں جو حضرت جعفر طیار کے گھر میں تھیں۔
Top