مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6183
وعن موسى بن طلحة قال : ما رأيت أحدا أفصح من عائشة . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن صحيح غريب
عائشہ ؓ سے زیادہ فصیح کسی کو نہیں پایا
اور حضرت موسیٰ بن طلحہ تابعی کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ ؓ سے زیادہ فصیح کسی کو نہیں پایا اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

تشریح
ابن طلحہ نے یہ بات یا تو حضرت عائشہ ؓ کی انتہائی تعریف میں کہی ہے یا واقعۃً انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے زیادہ فصیح کوئی شخص نہ دیکھا اور نہ پایا ہو۔
Top