مشکوٰۃ المصابیح - مناقب کا جامع بیان - حدیث نمبر 6223
وعن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الجنة تشتاق إلى ثلاثة علي وعمار وسلمان . رواه الترمذي
وہ تین صحابہ، جنت جن کی مشتاق ہے
اور حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا حقیقت یہ ہے کہ جنت میں تین آدمیوں کی (بہت) مشتاق ہے اور وہ علی عمار اور سلمان ہیں۔ (ترمذی)

تشریح
اس ارشاد گرامی کا اصل مقصد ان تینوں حضرت کے جنتی ہونے کو زیادہ سے زیادہ بلیغ اور زور دار انداز میں بیان کرنا ہے۔ گویا آپ ﷺ نے یہ فرمایا کہ یہ تینوں شخص ایسے جنتی ہیں کہ خود جنت بھی ان کی بہت مشتاق ہے اور تیار ہو کر ان کے انتظار میں ہے کہ کب یہ لوگ میرے اندر آتے ہیں اور بعض حضرات نے یہ لکھا ہے کہ جنت کے مشتاق ہونے سے مراد اہل جنت یعنی ملائکہ اور حوروغلمان وغیرہ کا مشتاق ہونا ہے۔ نیز طیبی نے لکھا ہے کہ ان تینوں کے تئیں جنت کا مشتاق ہونا ایسا ہی ہے جیسا کہ پیچھے ایک حدیث میں حضرت سعد بن معاذ کے انتقال پر عرش کے ہلنے کا ذکر آیا ہے
Top