مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6295
معن بن عدی انصاری
حضرت معن بن عدی انصاری بنوعمر و بن عوف کے حلیف ہیں اور اسی سبب سے ان کا شمار انصار میں ہوتا ہے۔ یہ عقبہ موجود تھے، جنگ بدر میں بھی شریک تھے اور اس کے بعد کے دوسرے جہادوں میں شریک ہوئے، آنحضرت ﷺ نے ان کا بھائی چارہ حضرت زید بن خطاب سے کردیا تھا جو حضرت عمر کے بھائی ہیں اور ایسا اتفاق ہوا کہ حضرت صدیق اکبر کے عہد خلافت میں یہ دونوں ایک ساتھ جنگ یمامہ میں شیہد ہوئے
Top