مشکوٰۃ المصابیح - مساقات اور مزارعات کا بیان - حدیث نمبر 3002
وعنه قال : كنا نخبر ولا نرى بذلك بأسا حتى زعم رافع ابن خديج أن النبي صلى الله عليه و سلم نهى عنها فتركناها من أجل ذلك . رواه مسلم
مخابرت کی ممانعت
اور حضرت عبداللہ ابن عمر کہتے ہیں کہ ہم لوگ مخابرت کیا کرتے تھے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے تھے یہاں تک کہ جب حضرت رافع ابن خدیج نے یہ بتایا کہ رسول کریم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے تو ہم نے اس وجہ سے اسے ترک کردیا (مسلم)

تشریح
مخابرت اس مزارعت کو کہتے ہیں کہ جس کا ذکر اوپر کی حدیث میں ہوا حضرت امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک چونکہ مزارعت ممنوع ہے اس لئے یہ حدیث ان کی دلیل ہے۔
Top