مشکوٰۃ المصابیح - منسوبہ کو دیکھنے اور جن اعضا کو چھپانا واجب ہے ان کا بیان - حدیث نمبر 3140
وعن بريدة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم لعلي : يا علي لا تتبع النظرة النظرة فإن لك الأولى وليست لك الآخرة . رواه أحمد والترمذي وأبو داود والدارمي
کسی عورت پر اتفاقی نظر پڑجانے کے بعد دوسری نظر ڈالنا جائز نہیں ہے
اور حضرت بریدہ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے حضرت علی ؓ سے فرمایا کہ علی نظر پڑجانے کے بعد پھر نظر نہ ڈالو (یعنی اگر کسی عورت پر ناگہاں ظر پڑجائے تو پھر اس کے بعد دوبارہ اس کی طرف نہ دیکھو) کیونکہ تمہارے لئے پہلی نظر تو جائز ہے ( جبکہ اس میں قصد و ارادہ کو قطعًا داخل نہ ہو) مگر دوسری نظر جائز نہیں ہے ( احمد ترمذی ابوداؤد دارمی)
Top