مشکوٰۃ المصابیح - ولیمہ کا بیان - حدیث نمبر 3230
عن أنس أن النبي صلى الله عليه و سلم أولم على صفية بسويق وتمر . رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه
حضرت صفیہ کا ولیمہ
اور حضرت انس کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ام المؤمنین حضرت صفیہ کا ولیمہ ستو اور کھجور کے ساتھ کیا تھا۔ (احمد ترمذی ابوداؤد ابن ماجہ)

تشریح
حضرت صفیہ کے ولیمہ کے سلسلہ میں جو حدیث پہلے گزری ہے اس میں ان کے ولیمہ کا کھانا حیس ذکر کیا گیا تھا جب کہ یہاں ستو اور کھجور کا ذکر ہے۔ ان دونوں روایتوں میں اس طرح مطابقت ہوگی کہ حضرت صفیہ کے ولیمہ میں دونوں چیزیں تھیں حیس بھی تھا اور ستو اور کھجوریں بھی تھیں راویوں میں سے جس نے جو دیکھا اسی کو بیان کردیا۔
Top