مشکوٰۃ المصابیح - نفقات اور لونڈی غلام کے حقوق کا بیان - حدیث نمبر 3381
وعن سمرة بن جندب قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أفضل الصدقة الشفاعة بها تفك الرقبة . رواه البيهقي في شعب الإيمان
کسی غلام کے حق میں سفارش کرنا بہترین صدقہ ہے
اور حضرت سمرہ ابن جندب کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا بہترین صدقہ وہ سفارش ہے جس کے نتیجہ میں ( بردہ کی) گردن کو نجات حاصل ہوجائے۔ ( بیہقی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ سفارش کر کے کسی غلام کو آزاد کرا دینا یا کوئی شخص اپنے غلام کو قتل کردینا چاہتا ہو یا اس کو مارتا دھاڑتا ہو تو سفارش کر کے اس غلام کے بچا دینا بہترین صدقہ ہے۔
Top