Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
Hadith (3344 - 3425)
Select Hadith
3344
3345
3346
3347
3348
3349
3350
3351
3352
3353
3354
3355
3356
3357
3358
3359
3360
3361
3362
3363
3364
3365
3366
3367
3368
3369
3370
3371
3372
3373
3374
3375
3376
3377
3378
3379
3380
3381
3382
3383
3384
3385
3386
3387
3388
3389
3390
3391
3392
3393
3394
3395
3396
3397
3398
3399
3400
3401
3402
3403
3404
3405
3406
3407
3408
3409
3410
3411
3412
3413
3414
3415
3416
3417
3418
3419
3420
3421
3422
3423
3424
3425
مشکوٰۃ المصابیح - نفقات اور لونڈی غلام کے حقوق کا بیان - حدیث نمبر 5782
وعن ابن عباس قال : إن ضمادا قدم مكة وكان من أزد شنوءة وكان يرقي من هذا الريح فسمع سفهاء أهل مكة يقولون : إن محمدا مجنون . فقال : لو أني رأيت هذا الرجل لعل الله يشفيه على يدي . قال : فلقيه . فقال : يا محمد إني ارقي من هذا الريح فهل لك ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الحمد لله نحمده ونستعينه من يهده الله فلا مضل له ومن يضلل فلا هادي له وأشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله أما بعد فقال : أعد علي كلماتك هؤلاء فأعادهن عليه رسول الله صلى الله عليه و سلم ثلاث مرات فقال : لقد سمعت قول الكهنة وقول السحرة وقول الشعراء فما سمعت مثل كلماتك هؤلاء . ولقد بلغن قاموس البحر هات يدك أبايعك على الإسلام قال : فبايعه . رواه مسلم وفي بعض نسخ المصابيح : بلغنا ناعوس البحر وذكر حديثا أبي هريرة وجابر بن سمرة يهلك كسرى والآخر ليفتحن عصابة في باب الملاحم وهذا الباب خال عن : الفصل الثاني
زبان رسالت کا اعجاز
اور حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ازدشنوہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام ضماد تھا (اسلام کے ابتدائی زمانہ میں) مکہ آیا وہ ہوا (یعنی آسیب و جن) اتارنے کے لئے جھاڑ پھونک کیا کرتا تھا، جب اس نے مکہ کے بیوقوفوں کی زبان سے یہ سنا کہ محمد ﷺ دیوانہ ہوگیا ہے تو اس نے کہا کہ اگر میں اس شخص محمد ﷺ کو دیکھوں (تو علاج کر دوں) شاید اللہ تعالیٰ اس کو میرے علاج سے ٹھیک کر دے۔ ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ اس کے بعد ضماد آنحضرت ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا کہ اے محمد ﷺ میں جھاڑ پھونک کے ذریعہ آسیب و جن دفع کرتا ہوں، اگر تو چاہو تو میں اپنی جھاڑ پھونک کے ذریعہ تمہارا علاج کروں؟ رسول کریم ﷺ نے اس کے جواب میں فرمایا تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ہم اسی کی حمد و ثنا کرتے ہیں، (اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں) اور اسی سے (ذکر وطاعت اور عبادت کی توفیق اور) مدد چاہتے ہیں، وہ جس کو سیدھا راستہ دکھا دے (اور مقصد یاب کرے) اس کو کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جس کو وہ گمراہ کر دے اس کو کوئی ہدایت نہیں کرسکتا اور منزل مقصود تک نہیں پہنچا سکتا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، بعد ازاں۔ ضماد (یہاں تک سننے کے بعد) بیساختہ بولا کہ ان جملوں کو ایک مرتبہ پھر میرے سامنے ارشاد فرمائے آنحضرت ﷺ نے ان جملوں کو پھر ارشاد فرمایا اور تین بار ارشاد فرمایا۔ ضماد نے کہا میں نے کاہنوں کے اقوال سنے ہیں میں نے ساحروں کے کلمات سنے ہیں میں نے شاعروں کے اشعار سنے ہیں، لیکن (خدا کی قسم) آج تک میں نے آپ ﷺ کے ان کلمات و اقوال کے مانند کوئی کلام نہیں سنا، حقیقت تو یہ ہے کہ آپ ﷺ کے کلمات (فصاحت و بلاغت اور تاثیر کے اعتبار سے) دریائے علم و کلام کی انتہائی گہرائیوں تک پہنچے ہوئے ہیں، لائیے اپنا ہاتھ بڑھائیے، میں (آپ ﷺ کے دست مبارک پر) اسلام کی بیعت کرتا ہوں۔ ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ضماد نے (اسی وقت) آپ ﷺ کے ہاتھ پر بیعت کی اور مسلمان ہوگیا۔ (مسلم)
تشریح
مصابیح کے بعض نسخوں میں ( بلغن کی جگہ) بلغنا ہے اور (قاموس البحر کی جگہ) ناعوس البحر ہے۔ اور حضرت ابوہریرہ ؓ کی روایت یہلک کسری الخ اور حضرت جابر بن سمرۃ ؓ کی روایت لتفتحن عصابۃ الخ باب الملاحم میں نقل کی جا چکی ہیں۔ تشریح ضماد ویسے تو ض کے زیر اور آخر میں د کے ساتھ (ضماد) ہے لیکن بعض حضرات نے اس نام کو آخر میں م کے ساتھ یعنی ضمام نقل کیا ہے۔ شنوۃ یمن کے ایک بہت بڑے قبیلہ کا نام ہے اور ازد اسی قبیلہ کی ایک شاخ کو کہتے ہیں۔ ضماد اپنے وقت کا ایک بڑا طبیب بھی تھا فسوں گر بھی، علم کے میدان سے اچھا خاصا تعلق رکھتا تھا۔ عملیات یعنی جھاڑ پھونک اس کا خاص فن اور پیشہ تھا، زمانہ نبوت سے پہلے ہی آنحضرت ﷺ سے اس کی شناسائی تھی، اسی لئے جب اعلان نبوت کے بعد وہ مکہ آیا اور بد باطن مشرکین مکہ کے عناد آمیز اور شرانگیز پروپیگنڈہ کے ذریعہ اس تک یہ بات پہنچی کہ (نعوذ باللہ) محمد ﷺ پر آسیب کا اثر ہے یا ان پر دیوانگی کا مرض غالب آگیا ہے جس کی وجہ سے وہ بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، تو اس نے اپنے پچھلے تعلق کی بنا پر از خود اور بزعم خود آنحضرت ﷺ کا علاج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور آپ ﷺ کی خدمت میں پہنچ گیا، آنحضرت ﷺ نے اس کی بات سن کر یہ مناسب سمجھا کہ مخالفین اسلام کے بےسروپا پروپیگنڈہ کے زیر اثر اس نے جو رائے قائم کی ہے اس کی تردید براہ راست نہ کی جائے بلکہ اس کے سامنے اللہ کا پیغام اور دین کی بات اس انداز اور پیرایہ میں رکھی جائے جس سے خود جان جائے کہ جس شخض کو بیوقوف لوگ دیوانہ یا آسیب زدہ کہتے ہیں وہ درحقیقت کیا حیثیت رکھتا ہے اور عقل و دانائی کے کس مقام پر فائز ہے چناچہ آپ ﷺ نے اس کے سامنے پند و نصیحت پر مشتمل خطبہ ارشاد کرنے کے لئے ابھی حمد و ثنا کے کلمات اور تمہدی جملے ہی ارشاد فرماتے تھے اور اما بعد (بعد ازاں) کہہ کر اصل خطبہ شروع کرنا چاہتے تھے کہ زبان رسالت کے اعجاز نے ضماد کو آگے کچھ اور سننے کی ضرورت ہی باقی نہ رہنے دی اس کو خطبہ کے ان تمہیدی جملوں ہی سے اپنے دل و دماغ کی دنیا بدلتی محسوس ہونے لگی، اس نے درخواست کر کے بار بار ان الفاظ کو زبان رسالت سے سنا اور جب اس کے دل و دماغ نے گواہی دے دی کہ یہ شخص نہ دیوانہ ہے اور نہ آسیب و جن کے زیر اثر بلکہ حقیقت میں اللہ کا رسول اور پیغمبر ہے اور اس کے بارے میں مخالفین و معاندین کا جو گمراہ کن پروپیگنڈہ ہے اس کا اصل مقصد لوگوں کو اس شخص سے اور اس کی سچی باتوں سے دور رکھنا ہے تو اس نے فورا آنحضرت ﷺ کے دست مبارک پر بیعت کرلی اور مسلمان ہوگیا، اس طرح ضماد ان خوش نصیب صحابہ میں سے جنہیں ابتدائے اسلام ہی میں حلقہ بگوش دین ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ ؓ علیہ۔ قاموس البحر میں اصل لفظ قاموس ہے یا ناعوس اس کے متعلق شارح مسلم امام نووی نے لکھا ہے کہ ہم نے اس لفظ کو دونوں طرح یعنی ناعوس بھی نقل کیا ہے اور قاموس، بھی ہمارے یہاں صحیح مسلم کے جو نسخے پائے جاتے ہیں اس میں ناعوس ہی کا لفظ ہے، لیکن صحیح مسلم کے علاوہ دوسری کتابوں کی مشہور روایتوں میں لفظ قاموس لکھا ہے۔ اور قاضی عیاض نے لکھا ہے کہ بعض حضرات نے ناعوس کا لفظ نقل کیا ہے اور ہمارے شیخ ابوالحسن نے کہا ہے کہ ناعوس کے وہ معنی ہیں جو قاموس کے ہیں۔ لیکن تورپشتی نے کہا ہم کہ (صحیح لفظ قاموس ہی ہے) ناعوس کا لفظ خطاء و تصحیف اور کسی راوی کا وہم ہے ویسے یہ ذکر کردینا بھی ضروری ہے کہ بعض حضرات کے نزدیک یہ لفظ قاموس بھی منقول ہے، نیز لغت کی مشہور کتابوں میں، ناعوس، کا لفظ نہیں ملتا۔
Top