مشکوٰۃ المصابیح - قصاص کا بیان - حدیث نمبر 3453
وعن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا أعفي من قتل بعد أخذ الدية . رواه أبو داود
قاتل سے دیت لینے کے بعد پھر اس کو قتل کردینا قابل معافی جرم ہے۔
اور حضرت جابر کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا (مقتول کے ولی اور وارثوں میں سے) جو شخص (قاتل سے) دیت (خون بہا) لینے کے بعد اس کو قتل کرے گا میں اس کو معاف نہیں کروں گا (بلکہ اس کو بھی بطور قصاص قتل کرا دوں گا۔ (ابو داؤد )
Top