مشکوٰۃ المصابیح - جنایات کی جن صورتوں میں تاوان واجب نہیں ہوتا ان کا بیان - حدیث نمبر 3492
وعن الحسن عن سمرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهى أن يقد السير بين أصبعين . رواه أبو داود
انگلیوں کے درمیان تسمہ چیرنے کی ممانعت
اور حضرت حسن حضرت سمرۃ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ تسمہ کو دونوں انگلیوں کے درمیان چیرا جائے۔ ( ابوداؤد)

تشریح
اس ممانعت کا سبب یہ ہے کہ اس طرح تسمہ چیرنے سے انگلیاں زخمی نہ ہوجائیں۔ یہ حدیث اور اس سے پہلی حدیث دونوں میں مذکور ممانعت تنزیہی ہے اور ازراہ شفقت و ہمدردی ہے۔
Top