مشکوٰۃ المصابیح - مرتدوں اور فساد برپا کرنے والوں کو قتل کردینے کا بیان - حدیث نمبر 3503
وعن عبد الله بن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن النار لا يعذب بها إلا الله . رواه البخاري
کس کو آگ میں جلانے کی سزا نہ دو
اور حضرت عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا آگ کے عذاب میں تو صرف اللہ تعالیٰ مبتلا کرتا ہے لہٰذا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ کسی انسان کو اس کے کسی جرم کی وجہ سے آگ میں جلانے کی سزا دے۔ (بخاری)
Top