مشکوٰۃ المصابیح - حکام کو تنخواہ اور ہدایا تحائف دینے کا بیان - حدیث نمبر 3681
وعن خولة الأنصارية قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن رجالا يتخوضون في مال الله بغير حق فلهم النار يوم القيامة . رواه البخاري
قومی خزانے اور بیت المال میں ناحق تصرف کرنے والوں کے بارے میں وعید
اور حضرت خولہ انصاریہ کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا بہت سے لوگ اللہ کے مال میں ناحق تصرف کرتے ہیں (یعنی زکوٰۃ غنیمت اور بیت المال کے مال میں امام و حکمران کی اجازت کے بغیر تصرف کرتے ہیں اور اپنے حق اور اپنی محنت سے زیادہ وصول کرتے ہیں وہ قیامت کے دن دوزخ کی آگ کے سزاوار ہوں گے۔ (بخاری)
Top