مشکوٰۃ المصابیح - جہاد میں لڑنے کا بیان - حدیث نمبر 3855
عن جابر قال : قال رجل إلى النبي صلى الله عليه و سلم يوم أحد : أرأيت إن قتلت فأين أنا ؟ قال : في الجنة فألقى ثمرات في يده ثم قاتل حتى قتل
شہید کی منزلت جنت ہے
حضرت جابر کہتے ہیں کہ احد کی جنگ کے دن (میدان جنگ میں) ایک شخص نبی کریم ﷺ سے کہنے لگا کہ آپ بتائیے! اگر میں مارا جاؤں (یعنی دشمنان اسلام سے لڑتا ہوا شہید ہوجاؤں) تو میں کہاں ہوں گا یعنی جنت میں جاؤں گا یا دوزخ میں؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جنت میں (یہ سنتے ہی) اس شخص نے (جنت میں پہنچ جانے کی تمنا میں مرتبہ شہادت جلد سے جلد حاصل کرنے کے لئے) وہ کھجوریں پھینک دیں جو (کھانے کے لئے) اس کے ہاتھ میں تھیں اور لڑائی میں مشغول ہوگیا یہاں تک کہ شہید ہوگیا۔ (بخاری ومسلم )
Top