مشکوٰۃ المصابیح - امان دینے کا بیان - حدیث نمبر 3890
عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : إن المرأة لتأخذ للقوم يعني تجير على المسلمين . رواه الترمذي
عورت کے عہد امان کی پاسداری سارے مسلمانوں پر لازم ہے
حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا عورت کسی قوم کے لئے ( عہد) لیتی ہے یعنی وہ مسلمانوں کی طرف سے پناہ دے سکتی ہے۔ (ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی مسلمان عورت، کسی کافر کو یا کافروں کی کسی جماعت کو امان و پناہ دے دے تو یہ سارے مسلمانوں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس عورت کے عہد امان کو ملحوظ رکھ کر اس کافر کو یا کافروں کی اس جماعت کو امان و پناہ دیں اور اس عہد امان کو توڑیں نہیں۔
Top