مشکوٰۃ المصابیح - مال غنیمت کی تقسیم اور اس میں خیانت کرنے کا بیان - حدیث نمبر 3917
وعن سمرة بن جندب قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : من يكتم غالا فإنه مثله . رواه أبو داود
خائن کی اطلاع نہ دینے والا بھی خائن کے حکم میں ہے
اور حضرت سمرہ ابن جندب کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے کہ جس شخص نے مال غنیمت میں خیانت کرنے والے کی خیانت کو چھپایا ( یعنی وہ امیر و حاکم کے علم میں یہ بات نہیں لایا کہ فلاں شخص نے خیانت کی ہے) تو گنہگار ہونے کے اعتبار سے) وہ (بھی) خیانت کرنے والے کی طرح ہے۔ ( ابوداؤد )
Top