مشکوٰۃ المصابیح - مال غنیمت کی تقسیم اور اس میں خیانت کرنے کا بیان - حدیث نمبر 3923
وعن عبادة بن الصامت أن النبي صلى الله عليه و سلم كان يقول : أدوا الخياط والمخيط وإياكم والغلول فإنه عار على أهله يوم القيامة . رواه الدارمي (2/414) 4024 - [ 40 ] ( لم تتم دراسته ) ورواه النسائي عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده
خیانت کرنے والوں کو قیامت کے دن بے عزت ہونا پڑے گا
اور حضرت عبادہ ابن صامت ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے کہ دھاگے اور سوئی کی بھی ادائیگی کرو ( یعنی مال غنیمت میں سے اس قدر معمولی چیزیں بھی چھپا کر نہ رکھو) اور تم ( مال غنیمت میں یا مطلق خیانت کرنے سے اجتناب کرو کیونکہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خیانت کرنا خیانت کے مرتکب لوگوں کے لئے قیامت کے دن بےعزتی لانے والا ہوگا دارمی اور نسائی نے اس روایت کو عمر ابن شعیب سے اور انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے اپنے دادا سے نقل کیا ہے۔
Top