مشکوٰۃ المصابیح - جزیہ کا بیان - 3933
جزیہ کس کو کہتے ہیں ؟ : " جزیہ " اسلامی قانون کی ایک خاص اصطلاح ہے جس کا اطلاق اس خاص محصول (ٹیکس) پر ہوتا ہے جو اسلامی مملکت میں بسنے والے غیر مسلم افراد (ذمّیوں) سے طے شدہ مرضی کے مطابق لیا جاتا ہے۔ " جزیہ " اصل میں " جزاء " سے نکلا ہے جس کے لغوی معنی " بدلہ کے ہیں ! اس خاص محصول (ٹیکس) کو جزیہ اس لئے کہا جاتا ہے وہ گویا اسلامی ریاست میں ترک اسلام اور کفر پر قائم رہنے کا ایک بدلہ اور عوض ہے جو ان کے مال، جائداد، عزّت و آبرو کی حفاظت کے لئے وصول کیا جاتا ہے۔
Top