مشکوٰۃ المصابیح - مردہ کو دفن کرنے کا بیان - حدیث نمبر 1682
وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : اللحد لنا والشق لغيرنا رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه
بغلی قبر کی فضیلت
حضرت ابن عباس ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا لحد یعنی بغلی قبر، ہمارے لئے ہے اور شق (یعنی صندوقی قبر) دوسروں کے لئے ہے۔ (ترمذی، ابوداوئد، نسائی، ابن ماجہ اور امام احمد نے اس روایت کو جریر بن عبداللہ سے نقل کیا ہے)

تشریح
علماء نے اس حدیث کے کئی معنیٰ بیان کئے ہیں لیکن زیادہ صحیح معنی یہ ہیں کہ لحد یعنی بغلی قبر ہم انبیاء کی جماعت کے لئے ہے اور شق یعنی صندوقی قبر جماعت انبیاء کے علاوہ دوسروں کے لئے جائز ہے گویا لحد کی فضیلت بیان کی جا رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بغلی قبر کی نسب جماعت انبیاء کی طرف کر کے اس کی فضیلت اور اولیت کا اظہار فرمایا جا رہا ہے۔
Top