مشکوٰۃ المصابیح - جن چیزوں میں زکوۃ واجب ہوتی ہے ان کا بیان - حدیث نمبر 1796
وعن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : المعتدي في الصدقة كمانعها . رواه أبو داود والترمذي
زکوۃ میں مقدار واجب سے زیادہ وصول کرنا گناہ ہے
حضر انس ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا زکوٰۃ لینے میں (مقدار واجب سے) زیادتی کرنے والا زکوٰۃ نہ دینے والے کی مانند ہے (یعنی جس طرح زکوٰۃ نہ دینا گناہ ہے اسی طرح زکوٰۃ میں مقدار واجب سے زیادہ وصول کرنا بھی گناہ ہے) (ابو داؤد، ترمذی)
Top