مشکوٰۃ المصابیح - صدقہ کی فضیلت کا بیان - حدیث نمبر 1902
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لقد رأيت رجلا يتقلب في الجنة في شجرة قطعها من ظهر الطريق كانت تؤذي الناس . رواه مسلم
راستے سے تکلیف دہ چیز دور کردینے کا اجر
حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا میں نے ایک شخص کو دیکھا جو جنت میں پھرتا تھا اور چین کرتا تھا کیونکہ اس نے ایک ایسے درخت کو کاٹ ڈالا تھا جو راستے پر تھا اور لوگوں کو تکلیف پہنچاتا تھا۔ (مسلم)
Top