مشکوٰۃ المصابیح - صدقہ کی فضیلت کا بیان - حدیث نمبر 1905
وعن عبد الله بن عمرو قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : اعبدوا الرحمن وأطعموا الطعام وأفشوا السلام تدخلوا الجنة بسلام . رواه الترمذي وابن ماجه
غریبوں کو کھانا کھلانے کا حکم
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ روای ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ اللہ رب العزت کی بندگی کرو (غریبوں کو) کھانا کھلاؤ اور سلام کو ظاہر کرو جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ گے۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
Top