مشکوٰۃ المصابیح - رویت ہلال کا بیان - حدیث نمبر 1972
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : صوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته فإن غم عليكم فأكملوا عدة شعبان ثلاثين
بغیر چاند ہوئے نہ روزہ شروع کرو اور نہ ختم کرو
حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ چاند دیکھنے کے بعد روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی افطار یعنی عید کرو، لہٰذا انتیسویں تاریخ کو اگر ابر وغیرہ ہوجائے اور رویت ہلال ثابت نہ ہو تو شعبان کے مہینے کو تیس دن کا قرار دو (اسی طرح رمضان کے مہینے کا بھی اعتبار کرو) بخاری ومسلم)
Top