مشکوٰۃ المصابیح - ذکراللہ اور تقرب الی اللہ کا بیان - حدیث نمبر 2300
وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : الشيطان جاثم على قلب ابن آدم فإذا ذكر الله خنس وإذا غفل وسوس . رواه البخاري تعليقا
ذکر اللہ شیطان سے دل کا محافظ
حضرت ابن عباس ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ شیطان انسان کے دل سے چپکا رہتا ہے جب وہ دل سے اللہ کو یاد کرتا ہے تو شیطان پیچھے ہٹ جاتا ہے اور جب وہ ذکر اللہ سے غافل ہوتا ہے تو شیطان اس کے دل میں وسوسے ڈالتا رہتا ہے۔ اس روایت کو بخاری نے بطریق تعلیق (یعنی بغیر سند) کے نقل کیا ہے۔
Top