مشکوٰۃ المصابیح - استغفار وتوبہ کا بیان - حدیث نمبر 2382
وعن ابن عمر قال : إن كنا لنعد لرسول الله صلى الله عليه و سلم في المجلس يقول : رب اغفر لي وتب علي إنك أنت التواب الغفور مائة مرة . رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه
آنحضرت ﷺ کا استغفار وتوبہ
حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ہم یہ شمار کرتے تھے کہ رسول کریم ﷺ ایک مجلس میں سو مرتبہ یہ کہا کرتے تھے۔ دعا (رب اغفر لی وتب علی انک انت التواب الغفور) میرے پروردگار! مجھے بخش دے اور میری توبہ قبول فرما بلاشبہ تو ہی بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے۔ (احمد، ترمذی، ابن ماجہ)
Top