مشکوٰۃ المصابیح - استغفار وتوبہ کا بیان - حدیث نمبر 2389
وعن علي قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الله يحب العبد المؤمن المفتن التواب
اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی توبہ سے بہت خوش ہوتا ہے
حضرت علی کرم اللہ وجہہ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس بندہ مومن کو بہت دوست رکھتا ہے جو گناہ میں مبتلا ہوتا ہے اور بہت زیادہ توبہ کرتا ہے۔

تشریح
یہ منشاء نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ گناہوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسے دوست رکھتا ہے جی نہیں بلکہ گناہوں پر نادم وشرمندہ ہونے سے اور توبہ کرنے کی وجہ سے دوست رکھتا ہے۔
Top